نواز شریف، راؤ انوار اور سپریم کورٹ
سپریم کورٹ وہ واحد قومی ادارہ ھے جس سے پاکستان کے لوگ اچھی امید رکھتے ھیں۔ ھم اس ادارے کی قوت کو یوں بھی تسلیم کرتے ھیں کہ نواز شریف جیسے طاقتور آدمی کو نانی یاد کرا دی ھے، لیکن دوسری طرف یہی طاقتور ترین ادارہ ایک 444 پاکستانیوں کے قاتل ایس پی راؤ انوار کو گرفتار نہیں کر پا رھا۔ سوال یہ ھے کہ کیا پاکستان کا یہ مضبوط ادارہ اس قاتل کو گرفتار کر سکتا ھے یا نہیں؟؟ قانون اور سپریم کورٹ کے اختیارات اور طاقت کو جاننے والے لوگ یہ بات جانتے ھیں کہ سپریم کورٹ کےلئے راؤ انوار کی گرفتاری ایک دن کا کھیل ھے۔ لیکن یہ حیران کن امر ھے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو ہلکا لے رھا ھے جس کے لئے پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ھوئے غریب لوگوں نے گیارہ دن کا پرامن احتجاج بھی اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ریکارڈ کروایا۔
ضرورت اس بات کی ھے اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ تاکہ عوام کا عدلیہ پر یقین مضبوط ھی رھے۔
نہیں تو ھم یہی کہیں گے
"کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں"